9 جون 2014 - 16:18
ایرانی صدر حسن روحانی کی ترک صدر عبد اللہ گل سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انقرہ میں ترکی کے صدر عبد اللہ گل سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انقرہ میں ترکی کے صدر عبد اللہ گل سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ انقرہ پہنچنے پر ترک صدر نے ایرانی صدر حسن روحانی کا والہانہ استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خصوصی مذاکرات میں دوطرفہ اہم مسائل ، علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے صدور کی موجودگي میں دونوں ممالک کے وزراء نے باہمی تعاون پر مبنی دس اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔

.......

/169